CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘ہولڈرزکولیپ’

وزیراعلی پنجاب کادوسرےصوبوں کےپوزیشن ہولڈرزکولیپ ٹاپ دینےکا اعلان

وزیراعلی پنجاب کادوسرےصوبوں کےپوزیشن ہولڈرزکولیپ ٹاپ دینےکا اعلان

وزیراعلی پنجاب کادوسرےصوبوں کےپوزیشن ہولڈرزکولیپ ٹاپ دینےکا اعلان

 

بحیثیت قوم بہت پیچھے ہیں ،صحیح راستہ سے تاریخ کا دھارا موڑ سکتے ہیں ، طلبا سے گفتگو، سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنیکی ہدایت چینی گروپ سے حلال فوڈ ، لائیوسٹاک کے فروغ میں تعاون پر اتفاق،جھنگ میں فائرنگ پر ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل کرنیکا حکملاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،نوجوان ملک و قوم کے درخشندہ ستارے اور قوم کے روشن مستقبل کی امیدہیں ،نوجوان محنت،دیانت اور انتھک کاوشوں سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا بحیثیت قوم ہم ابھی بہت پیچھے ہیں ،صحیح راستہ چن لیں تو تاریخ کا دھارا موڑ سکتے ہیں۔وہ گزشتہ روزسندھ ،خیبر پختو نخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پوزیشن ہولڈرزطلبااور طالبات کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر دوسرے صوبوں کے پوزیشن ہولڈرزطلباوطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان کو بے انتہا چیلنجوں کا سامنا ہے ہم سب مل کر اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ملک کو تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہامیں سمجھتا ہوں کہ ابھی تاخیر نہیں ہوئی اور ہم صحیح راستہ چن لیں محنت ،دیانت اورامانت کو شعار بنا لیں تو تاریخ کا دھارا موڑ سکتے ہیں ،یہ مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے ڈیری اور گوشت کے شعبے کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان میں لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور چین عظیم دوستانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔وہ منگل کے روز چین کے سی سی پی آئی ٹی چنگھائی گروپ کے چیئرپرسن وینگ چی ہوئی کی قیادت میں حلا ل فوڈ، لائیوسٹاک اور کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ چینی وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پرپنجاب حکومت اور چینی گروپ کے درمیان حلال فوڈ اور لائیوسٹاک کے فروغ میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ حساس عمارات اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پولیس امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے میں خود ہفتے میں 2 باراجلاس کی صدارت کروں گا۔ امن و امان کی بہتری کیلئے وسائل مہیا کریں گے لیکن متعلقہ اداروں کو قومی وسائل کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال یقینی بنانا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے جھنگ کے ضمنی الیکشن میں ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہوائی فائرنگ کا کوئی واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہاولپور میں قائد ا عظم سولر پارک کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب کادوسرےصوبوں کےپوزیشن ہولڈرزکولیپ ٹاپ دینےکا اعلان

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031