CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘ہزار’

چھت سے محروم غریبوں کو 50 ہزار سستے گھر بنا کر دینگے : شہباز شریف

چھت سے محروم غریبوں کو 50 ہزار سستے گھر بنا کر دینگے : شہباز شریف

 

دو سال میں25،25ہزار گھر تعمیر ہوں گے ، ترک ادارہ تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ، کم لاگت ہائوسنگ سکیموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے :وزیر اعلیٰ پنجاب
دہشت گردی و انتہا پسندی کوختم کر کے دم لیں گے :اجلاس سے خطاب ،ڈاکٹر سلیم کے انتقال پر اظہار تعزیت، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات لاہو)وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے حکومت ترکی کے تعاون سے غریب اور متوسط طبقے کو کم لاگت کے 50ہزار گھر بنا کر دے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت اورترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے معروف ادارے کے درمیان معاہدے پر دستخط کے موقع پر کیا ۔ معاہدے کے مطابق ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی(ٹوکی) پنجاب میں کم لاگت کے 50ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریگا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا غریب لوگوں کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کا فقدان ہے ،اب ہمیں کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں پر توجہ دینی ہے اوربے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے سستی سکیموں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا دو سال میں 25،25 ہزار گھر تعمیر کر کے پاکستانیوں کو فراہم کرینگے ۔ وزیر اعلیٰ نے ترکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ترکی کے کامیاب ہائوسنگ پراجیکٹس کے ماڈل کو اپنایا جائیگا۔ ترک حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری معاونت کیلئے اپنے ادارے کو بھیجا ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر حد تک جائینگے ،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائیگا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے حکام کو کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی میں تسلسل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں ،مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب سے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا یہ سال ملک میں حقیقی امن کی بحالی کا سال ہوگا ، پاکستان کو محفوظ اور پر امن بنانے کیلئے پاک افواج نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔مزید برآں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ ماہر طبعیات اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال دو ہزار چودہ کی ملکی جامعات کی رینکنگ جاری دی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال دو ہزار چودہ کی ملکی جامعات کی رینکنگ جاری دی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال دو ہزار چودہ کی ملکی جامعات کی رینکنگ جاری دی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جامعات کے بہتر معیار میں پہلے نمبر پر رہی۔

اسلام آباد:  اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی ایک بار پھر ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں پرسبقت لے گئی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2014 کیلئے ملک بھر کے جامعات کی رینکنگ فہرست جاری کی جس میں قائداعظم یونیورسٹی حسب معمول پہلے نمبر پر، فیصل آباد کی ایگریکلچرل یونیورسٹی دوسرے جبکہ پنجاب یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ انجینئرنگ کیٹیگری میں نسٹ اسلام آباد، بزنس کیٹیگری میں آئی بی اے کراچی، ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز کیٹگری میں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، میڈیکل کیٹیگری میں آغا خان یونیورسٹی اور آرٹس کیٹیگری میں این سی اے لاہور پہلے نمبر پر رہیں۔ جنرل کیٹگری میں بھی قائداعظم یونیورسٹی پہلے نمبر پر، کام سیٹس اسلام آباد دوسرے اور پنجاب یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والی جامعات کو خبردار کیا اور کہا کہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ 50 ہزار نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے

وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ 50 ہزار نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے

وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ 50 ہزار نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے

وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 50 ہزار نوجوانوں میں رواں ماہ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو قرضے دینے کی سکیم کی قرعہ اندازی بھی رواں مال جون میں ہو گی جبکہ وزیر اعظم میاں نوازشریف مہمان خصوصی ہونگے۔ رواں ماہ پہلے مرحلے میں کالج اور یونیورسٹی کی سطح کے ایک لاکھ طلبا و طالبات میں سے 50 ہزار کو لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے جائیں گے۔ منصوبے پر 4ارب روپے لاگت آئیگی۔ 5ارب روپے مالیت کی یوتھ بزنس لون سکیم کے تحت وزیراعظم نواز شریف ایک ہزار نوجوانوں کو قرضے کے چیک خود دیں گے جبکہ کاغذات پورے کرنے والے تقریبا 6 ہزار دیگر نوجوانوں کیلئے قرضہ اندازی ہو گی۔

وزیراعظم نواز شریف رواں ماہ 50 ہزار نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031