CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘کے’

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان میں ریاضی کے پرچہ میں ٹائپنگ کی غلطی پر طلبہ کو فل کریڈٹ دینے کا فیصلہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان میں ریاضی کے پرچہ میں ٹائپنگ کی غلطی پر طلبہ کو فل کریڈٹ دینے کا فیصلہ
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2016 کے ریاضی کے پرچہ میں ٹائپنگ کی غلطی پر طلبہ کو فل کریڈٹ دینے کا فیصلہ۔دو روزقبل ہونے والے پرچہ ریاضی کے معروضی کے جز نمبر 20 اور سوال نمبر 9 – b میں ٹائپنگ کی غلطی سامنے آئی جس کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ان تمام امیدواران کو جنہوں نے یہ سوالات حل کئے ہوں گے ان کو بورڈ قوانین کے مطابق فل کریڈٹ دیا جائے گا ۔

پنجم اورہشتم کے پیپروں کی آن لائن مارکنگ شروع

پنجم اورہشتم کے پیپروں کی آن لائن مارکنگ شروع

صوبائی محکمہ تعلیم نے پنجم اورہشتم کے پیپروں کی آن لائن مارکنگ شروع کردی ہے ۔ضلع بھر میں 35مارکنگ سینٹر قائم کردئیے گئے جہاں اساتذہ کو کمپیوٹر کی بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے ،پنجم اورہشتم کے رزلٹ کااعلان 31مارچ کو کیا جائیگا، پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحانات میں مارکنگ کی غلطیوں کے بروقت ازالے کیلئے آن لائن کی پالیسی جاری کی گئی ہے ،مارکنگ سینٹروں میں تین سو سے زائد اساتذہ پرچوں کی مارکنگ میں مصروف ہیں۔ مارکنگ آن لائن کرنے کا مقصد طلباء وطالبات کو دئیے جانے والے نمبرو ں کی غلطیوں کا ازالہ اور رزلٹ کا بروقت اعلان کرناہے ۔

لاڑکانہ بورڈ نے انٹر کے امتحانی فارمز کا اجرا شروع کردیا

لاڑکانہ بورڈ نے انٹر کے امتحانی فارمز کا اجرا شروع کردیا

گیارھویں اور بارھویں جماعت کے تمام گروپوں کے امتحانی فارم پر کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے

) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ گیارھویں اور بارھویں جماعت کے تمام گروپوں کے امتحانی فارم پر کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی آخری تاریخ 7 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 200 روپے لیٹ فیس کے ہمراہ 9 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک فارم قبول کیے جائیں گے جبکہ 400 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ 16، 600 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ 3 دسمبر اور 800 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ 21 ستمبر تک امتحانی فارم وصول کیے جائیں گے ۔ دونوں جماعتوں کے طلبہ و طالبات کو اپنے تعلیمی اداروں سے رابطہ کرکے فارم پر کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

 

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031