CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘مقابلے کا امتحان انگریزی میں کرانا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے: اسلامی نظریہ کونسل’

مقابلے کا امتحان انگریزی میں کرانا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے: اسلامی نظریہ کونسل

مقابلے کا امتحان انگریزی میں کرانا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے: اسلامی نظریہ کونسل

اسلامی نظریہ کونسل نے قرار دیا ہے کابینہ ڈویژن نے سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں مقابلے کا امتحان اردو کی بجائے انگریزی میں کرانے کا فیصلہ آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے کابینہ ڈویژن کو خط لکھ کر کہا جائے نظام تعلیم اور مقابلے کے امتحانات میں بھی اردو کی ترویج ونفاذ کو شامل کیا جائے کیونکہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا یہی تقاضا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کونسل تمام اداروں کے ساتھ خط وکتابت اردو میں کرے گی کسی نے انگریزی زبان میں کونسل کے ساتھ خط وکتابت کی تو اس سے کونسل معذرت کرلے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے اسلامی نظریہ کونسل کے اجلاس بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملازمین سے حج فنڈز کے نام پر جمع کی گئی رقم کو کسی کاروبار میں نہیں لگایا جاسکتا پرائمری سے اوپر تمام درجوں میں مخلوط تعلیم ختم کر دی جائے پاکستان میں چھپنے والے مصاحف قرآنیہ رسم عثمانی کے موافق ہیں اور صحیح ہیں، مثالی نسخہ کے نام سے کوئی قرآن کریم نہ چھاپا جائے محرم میں تمام مسالک کے علماء اورعوام پرامن رہیں جلسے اور جلوسوں میں فرقہ وارانہ امور کے ارتکاب سے اجتناب کیا جائے اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیا جائے خاوند مرتد ہوجائے تو اس کا مسلمان بیوی سے نکاح فی الفور فسخ ہوجائے گا فسخ نکاح کے لئے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا پردہ اور حجاب شرعی حکم ہے جس کی پابندی ضروری ہے جہاں تک چہرے کے پردے کا تعلق ہے تو جہاں فتنہ کا اندیشہ ہو جیسا دفاتر اور مخلوط تعلیم کے اداروں اور ان جیسے دیگر ادارے، جہاں مرد و زن کے اختلاطی صورتیں ہوں، وہاں چہرے کا پردہ واجب ہے البتہ ضرورت اور فتنہ کا اندیشہ نہ ہونے کی صورت میں چہرہ، ہاتھ اور پائوں سے پردہ ہٹانے کی گنجائش ہے۔ مخلوط تعلیم نہ تو ہماری ضرورت ہے اور نہ ہی شرعی اصولوں ے مطابق لڑکوںاور لڑکیوں کے لئے الگ الگ نظام تعلیم بنانے کی ضرورت ہے۔ مخلوط تعلیم کو ختم کرنے کے لئے بلاتاخیرکم ازکم مدت کا تعین کیا جائے۔ دو خواتین یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق کے اعلان کو جلدازجلد عملی جامہ پہنایا جائے۔ مسلم تنسیخ نکاح ایکٹ 1939ء میں ترمیم کی جائے۔ اس کے علاوہ کونسل نے ایکٹ8 مجریہ 1939ء کی دفعہ 2میں ترمیم کرتے ہوئے کچھ اضافے تجویزکیے ہیں جن میں ایلائ، ظہار، مباراۃ اور ارتدادشامل ہیں۔ انہوں نے کہا بچوں کی جسمانی سزا دینے کے امتناع سے متعلق کونسل کاتیار کردہ بل دوبارہ پارلیمنٹ کو ارسال کیا جائے گا۔ آن لائن کے مطابق خواجہ سرائوں کے حوالے سے کونسل نے سفارش کرتے ہوئے کہا خواجہ سرا اور خنثی دو الگ الگ چیزیں ہیں مخنث کوئی الگ چیز نہیں خاندان کا حصہ ہیں اور آئین کے آرٹیکل 35کے تابع اس کے حقوق کی حفاظت ضروری ہے لہٰذا جس میں مردانہ علامات غالب ہوں تو اس کو وراثت میں مرد کا حصہ دیا جائے اور جس اس میں زنانہ علامات غالب ہوں تو اس کو عورت کا حصہ دیا جائے گا اور مخنث مشکل ہو تو اس کو وراثت میں سے آدھا حصہ مرد اور آدھا حصہ عورت والا دیا جائے گا۔ دہری سزا کے حوالے سے کونسل نے ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے جو آئندہ اجلاس تک اس حوالے میں شرعی نکتہ نظر پیش کریں گے، متروکہ وقف املاک بورڈ کی املاک لیز پر دینے کے حوالے سے کونسل نے اپنی سفارش میں کہا کہ 1953ء میں انڈیا اور پاکستان کے سربراہان نہرو اور لیاقت کے درمیان اس حوالے سے معاہد ہ ہوا تھا اسی پر عمل کیاجائے، سودی سرمایہ کاری کے حوالے سے کونسل نے سفارشات میں کہا کہ این آئی ٹی میں پانچ طریقوں سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے جن میں چار غیر شرعی ہیں اور ایک نئی سکیم اسلامی ایکویٹی فنڈ کے نام سے متعارف کرائی ہے جس کے بارے میں آئندہ اجلاس میں ماہرین اور شریعہ ایڈوائزر شرکت کریں گے تب اس سکیم کے شرعی یا غیر شرعی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کونسل کے ارکان اختلافات کا شکار ہو گئے اور اجلاس میں اس ایجنڈے پر بات ہی نہ ہو سکی۔ صباح نیوز کے مطابق کونسل کے ایک ممبر نے انکشاف کیا کونسل میں خواتین کے پردے کا معاملہ وزارت داخلہ کی درخواست پر اٹھایا گیا کیونکہ کئی برادریاں اور علمائے کرام شناختی کارڈ کے لئے خواتین کے تصاویر کھینچوانے کی تاحال مخالفت کرتے ہیں۔

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031