CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘مزید پاکستانی طلبا کو اسکالر شپس دینگے’

 مزید پاکستانی طلبا کو اسکالر شپس دینگے

مزید پاکستانی طلبا کو اسکالر شپس دینگے

 یونیورسٹی میں بہترین ماحول فراہم کیاجائیگا،جامعہ کراچی کے وفد کا دورۂ چین سچوان،چین (رپورٹ:رانا جاوید)چین تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستانی طلبا کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا،آئندہ بھی پاکستانی طلبا کو چین میں بہترین اسکالر شپ کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار وائس ڈین کالج آف انٹر نیشنل ایجوکیشن سچوان نارمل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر یانگ انگ یونے جامعہ کراچی کے طلبا کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنفیوشس انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی کا13 رکنی وفد چین کے تعلیمی دورے پر ہے جہاں انہیں چینی زبان اور چینی کلچر سے متعلق تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پر پروفیسر یانگ انگ یو نے چینی زبان کی تاریخ اورادب سے متعلق تفصیلی معلومات بھی فراہم کیں ،انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ مستقبل میں پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیم ،کلچر کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعلقات بہتربنانے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔طلبہ کو سچوان نارمل یونیورسٹی میں بہترین تعلیمی اخراجات اور تعلیمی ماحول بھی فراہم کیا جائےگا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے انچارج سمسٹر سیل ندیم احمد خان نے وائس ڈین یانگ انگ یو کو تحائف پیش کیے۔

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031