CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘لون’

چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز شریف 9 جون کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں چیک تقسیم کرینگی

چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز شریف 9 جون کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں چیک تقسیم کرینگی

چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز شریف 9 جون کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں چیک تقسیم کرینگی

چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز شریف 9 جون کو یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کرینگی اورپسماندہ علاقوں کے ہونہار طلبہ میں فیس واپسی سکیم کے چیک تقسیم کرینگی، اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہےسرگودھا (سٹاف رپورٹر) ۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بھکر’میانوالی اور خوشاب کے ہزار کے قریب طلبا و طالبات میں چیک کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے جائینگے ۔

چیئر پرسن وزیر اعظم یوتھ لون سکیم مریم نواز شریف 9 جون کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں چیک تقسیم کرینگی

یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن مریم صفدرلاہور(خبر نگار خصوصی) کے بجائے مریم نواز شریف کا نو ٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ چیئرپرسن مریم نواز کا نام شناختی کارڈ پرمریم صفدر ہے جبکہ ان کا بطور چیئرپرسن نوٹیفکیشن مریم نواز شریف جاری کیا گیا ہے ۔

یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پریوتھ بزنس لون اسکیم کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پریوتھ بزنس لون اسکیم کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

اب قرضہ حاصل کرنے کی ایک درخواست پرایک سے زیادہ لوگ ضمانت دے سکیں گے۔ وزیراعظم نے ہفتے کونیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کادورہ کیاجہاں نیشنل بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے چیئرمین منیرکمال اورقائم مقام صدرآصف حسن نے وزیر اعظم کومذکورہ اسکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وفاقی وزراچوہدری نثار، پرویز رشیداور خواجہ آصف ودیگر حکام موجودتھے۔ وزیراعظم نے مذکورہ اسکیم کے حوالے سے ہدایت کی کہ قرض لینے کے طریقہ کارکو سہل بنایاجائے۔ انھوں نے درخواست دہندہ کے ضمانتیوں(گارنٹرز) کے معیارمیں تبدیلی کرنے کی بھی منظوری دی۔ اب کوئی بھی شخص جس کے پاس قرضے کی رقم سے ڈیڑھ گنارقم یاجائیداد موجودہے، ضمانتی بن سکتاہے یاگریڈ 15اور اس سے اوپرکا سرکاری افسربھی جس کی ملازمت میں کم از کم 8سال باقی ہوں، ضامن بن سکتاہے۔

وزیراعظم نے اس بات کی بھی منظوری دی کہ قرض کی ایک درخواست پرایک سے زیادہ ضمانتی ہوسکتے ہیں جن کے پاس قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنازیادہ رقم یاجائیداد موجودہو۔ درخواست دہندہ کے لیے صرف نیشنل بینک میں اکاؤنٹ ہونے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مذکورہ اسکیم کے لیے نیشنل بینک کے حکام کی کوششوں کو سراہااور کہاکہ قرضوں کے اجراکا مقصدچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو فروغ دیناہے۔ یہ قرضے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ہیں جو اپنا کاروبارشروع کرنے کے خواہش مندہیں۔ اس اسکیم سے ملک کاجی ڈی پی 3.5 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی شکایت موصول ہوتو بینک کواس کانوٹس لیناچاہیے۔ انھوں نے بینک چیئرمین اور قائم مقام صدر کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طورپر اسکیم کی نگرانی کریں۔ ان پرکام کابوجھ بڑھ سکتا ہے لیکن کوئی کمی یاکوتاہی نہیں رہنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ جو نوجوان قرض کا مستحق ہے، اس کی درخواست کورد نہیں کیا جائے، جومستحق نہیں ہے، اس کی درخواست منظورنہیں کی جائے۔ قرضوں کا اجراشفاف اورمنصفانہ ہوناچاہیے۔ کسی کی سفارش اوردباؤ قبول نہ کیاجائے۔ وزیراعظم کوبتایا گیاکہ اب تک 27 لاکھ درخواست فارمزجاری کیے گئے،4ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ توقع ہے کہ 10جنوری تک 15ہزار درخواستیں موصول ہوجائیں گی۔ درخواست دہندگان میں 89فیصد نوجوان مرداور 11فیصد خواتین ہیں۔ 60فیصد درخواستیں زرعی شعبے سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درخواست فارمزکی وصولیابی کاعمل تیزکیا جائے۔

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031