CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘دوران ملازت انتقال’

دوران ملازت انتقال , وارثوں کے امدادی پیکیج میں 300 فیصد اضافہ

دوران ملازت انتقال , وارثوں کے امدادی پیکیج میں 300 فیصد اضافہ

دوران ملازت انتقال , وارثوں کے امدادی پیکیج میں 300 فیصد اضافہ

اسکیل 4تک کے ملازمین کے ورثا کو 6لاکھ ،10تک کو 9لاکھ اور گریڈ 15تک کو 12لاکھ روپے ملیں گے
ماہانہ بناولٹ گرانٹ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ 5ہزار کے پے سلیب پر 4ہزار روپے ادائیگی ہو گی اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے دوران ملازمت وفات پاجانیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کیلئے نظرثانی شدہ امدادی پیکیج کی منظوری دیدی، اعلامیہ جاری کر دیا گیا، پیکیج 9 فروری 2015 سے نافذ العمل ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانیوالے سول ملازمین کیلئے 2006 کے پیکیج میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ اضافہ شدہ پیکیج کے تحت دوران ملازمت وفات پا جانیوالے گریڈ 1 سے 4کے ملازمین کے ورثا کو 6 لاکھ روپے ، اسکیل 5 سے 10کے ورثا کو 9لاکھ، 11سے 15 اسکیل کے ورثا کو 12 لاکھ ، اسکیل 16 سے 17 کے ملازمین کے ورثا کو 15 لاکھ ، گریڈ 18 سے 19کے ملازمین کے ورثا کو 24 لاکھ اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے ورثا کو 30 لاکھ روپے کی یکمشت گرانٹ ملے گی۔ سیکیورٹی سے متعلق اموات کی صورت میں گریڈ 1 سے 16 کیلئے 30 لاکھ روپے ، گریڈ 17 کیلئے 50 لاکھ، گریڈ 18 و 19 کیلئے 90 لاکھ اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کیلئے یکمشت گرانٹ ایک کروڑ روپے دی جائیگی، مقابلوں، بم دھماکوں، فساد، فرض کی ادائیگی یا دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہونے کی بنا پر معذور ہونے اور ملازمت سے ریٹائر ہونیوالے افسران واہلکاروں کو 70 لاکھ روپے دیئے جائینگے ۔ حادثات میں زخمی ہونے کے نتیجے میں معذور ہونیوالے افسروں و اہلکاروں جو محکمے میں بدستور خدمات انجام دے رہے ہوں کو 50 لاکھ روپے دیے جائینگے ۔ دوران ملازمت وفات اور سیکیورٹی سے متعلق اموات دونوں صورت میں سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو ان کی سروس اور آخری تنخواہ کے مطابق 100 فیصد پنشن دی جائیگی۔ 10 سال سے کم سروس کی صورت میں کم از کم 10 سال کی سروس کی شرح سے پنشن لاگو ہو گی۔ اس پیکیج کے تحت متوفی سرکاری ملازمین کے تمام بچوں کو کسی بھی پبلک، سرکاری تعلیمی ادارے میں گریجویشن تک مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہو گی۔ اس میں ٹیوشن فیس، کتب سے متعلقہ مواد اور گزارہ الائونس وغیرہ شامل ہیں۔ پلاٹ کی الاٹمنٹ کیلئے 2 فیصد کوٹہ کی اہلیت ختم کرتے ہوئے ماضی میں کوئی پلاٹ الاٹ نہ ہونے کی صورت میں پلاٹ کے بدلے گریڈ 1سے 8 کے ملازمین کو 20لاکھ روپے ، گریڈ 9 سے 16 کو 50 لاکھ اور گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کو 70 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔امدادی پیکیج میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو گریڈ 1سے 15کی اسامیوں پر اشتہار کے بغیر دو سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت دی جائیگی۔ دوران ملازمت وفات پا جانیوالے ملازمین کے اہل خانہ کو ایک بیٹی کی شادی کیلئے 8 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔ سروس کے دوران اہلیت کے مطابق حاصل مفت طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ اے جی پی آر یا صوبائی اے جی آفس کی طرف سے منظور شدہ تنخواہوں پر ایڈوانس کی صورت میں غیر ادا شدہ رقم معاف کر دی جائیگی۔ گریڈ 17یا گریڈ 18کے کسی بھی افسر کو ہر وزارت، ڈویژن، محکمے کی طرف سے کونسل کے طور پر نامزد کیا جا سکے گا، جو دوران ملازمت وفات پا جانیوالے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو پیکیج کے تحت دی جانیوالی تمام سہولیات کو ایک ماہ کے اندر حتمی شکل دینے اور ان کی فراہمی کا ذمہ دار ہو گا۔ سیکیورٹی سے متعلق اموات کی صورت میں بناولٹ فنڈ سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک کی خصوصی یکمشت ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے گریڈ 1 سے 10 تک 2 لاکھ روپے ، 11 سے 16 تک 3 لاکھ ، 17 سے 19 تک 4 لاکھ اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر تک 5 لاکھ روپے کی ادائیگی ہو گی۔ دوران ملازمت وفات پا جانیوالے سرکاری ملازمین کو ماہانہ بناولٹ گرانٹ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے کے پے سلیب پر 4ہزار روپے ، 5001سے 5500 پر 4150 روپے ، 5501 سے 6000 پر 4300 روپے ، 6001 سے 6500 پر 4450 روپے ، 6501سے 7000 پر 4600 روپے ، 7001 سے 7500 پر 4750 روپے ، 7501 سے 8000 پر 4900 روپے ، 8001 سے 8500 پر 5050 روپے ، 8501سے 9000 پر 5200 روپے ، 9001 سے 9500 پر 5350 روپے ، 9501 سے 11000 پر 5600 روپے ، 11001 سے 13000 پر 5900روپے ، 13001سے 15000 پر 6200روپے ، 15001سے 17000 پر 6500روپے ، 17001 سے 19000 پر 6800روپے ، 19001 سے 21000 پر 7100 روپے ، 21001 سے 23000 پر 7400 روپے ، 23001 سے 25000 پر 7700 روپے ، 25001 سے 27000پر 8000 روپے ، 27001 سے 29000 پر 8300 روپے ، 29001 سے 31000 پر 8600 روپے ، 31001 سے 33000 پر 8600روپے ، 31001 سے 33000پر 8900 روپے ، 33001 سے 35000 پر 9200 روپے ، 35001 سے 37000پر 9500روپے ، 37001 سے 39000 پر 9800روپے اور 39001 اور اس سے اوپر کیلئے 10100 روپے کی ادائیگی ہوگی۔ سیکیورٹی سے متعلق اموات کی صورت میں بناولٹ گرانٹ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ پے سلیب 5000 روپے پر 8000 روپے ، 5001 سے 5500 پر 8300 روپے ، 5501 سے 6000 پر 8600 روپے ، 6001 سے 6500 پر 8900 روپے ، 6501 سے 7000 پر 9200 روپے ، 7001 سے 7500 پر 9500 روپے ، 7501 سے 8000 پر 9800 روپے ، 8001 سے 8500 پر 10100 روپے ، 8501 سے 9000 پر 10400 روپے ، 9001سے 9500پر 10700 روپے ، 9501 سے 11000 پر 11200 روپے ، 11001 سے 13000 پر 11800 روپے ، 13001 سے 15000 پر 12400 روپے ، 15001 سے 17000 روپے پر 13000 روپے کی ادائیگی ہو گی۔

-

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031