CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘داخلے’

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی ختم

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی ختم

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی ختم

پنجاب حکومت کے احکامات پر صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ اب اڑھائی سے تین سال تک کے بچوں کو بھی سرکاری سکولوں میں داخلہ مل سکے گا۔ پابندی ختم کرنے کا مقصد سکول سے باہر موجود 40 لاکھ بچوں کو سکول میں لانا ہے۔ پابندی کی وجہ سے شہریوں کے بچے 5 سال کی عمرسے پہلے سکول نہیں جا پاتے تھے اور مجبوراً پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ لینے پر مجبور ہو جاتے جبکہ چند سال بعد فیسیں بھرنے پر تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے تھے۔ 5 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سرکاری سکولوں میں خصوصی کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو ان بچوں کو سکولوں میں فوری داخلہ دلوائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے احکامات پر سیکرٹری عبدالجبار شاہین کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس حوالے 40 لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ اس کیلئے تمام سکولوں کے پرنسپلز کو تمام تر وسائل کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے اور ٹیچروں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سکولوں سے باہر موجود بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے گی اور یہ رپورٹس سینئر افسران کو بھجوائی جائے گی جبکہ مختلف ٹیموں کے ذریعے اس تمام عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ غفلت کے مرتکب ٹیچروں اور ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی‘ جرمانے کئے جائیں گے جبکہ بہت زیادہ غفلت برتنے پر معطل بھی کیا جائے گا۔ ہر ماہ تمام ای ڈی اوز کا اجلاس بھی ہوگا جس میں ہر ضلع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی ختم

جامعہ کراچی،ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلیے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی،ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلیے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی،ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلیے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایم فل؍پی ایچ ڈی کے داخلہ بھی نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کی بنیادپردینے کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں تمام شعبوں کے سربراہوں کودستیاب نشستوں کی۔

تفصیلات بھجوانے کے لیے خطوط بھجوادیے گئے ہیں، اس سے قبل جامعہ کراچی نے پہلی بار ماسٹرزاورآنرزکے داخلے این ٹی ایس کی بنیادپردیے تھے، قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرغزالہ رضوانی نے بتایاہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر آنرز اور ماسٹرز کے تحریری ٹیسٹ این ٹی ایس کے تحت لینے کے بعد اب ایم فل اورپی ایچ ڈی کے داخلے بھی این ٹی ایس کے تحت کرانے کاارادہ رکھتے ہیں تاہم داخلے این ٹی ایس سے کرانے کی منظوری باقاعدہ اکیڈمک کونسل سے لی جائے گی ،اس سال ایم فل؍پی ایچ ڈی کے داخلے یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے تحت لیے جائیں گے اوربورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق یا شعبہ جاتی کمیٹیوں کا اس میں کردار نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ ماضی میں این ٹی ایس کی جانب سے ایم فل؍پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں آنے والی شکایات کے پیش نظریہ ٹیسٹ خود ہی لینے شروع کردیے تھے جبکہ انجمن اساتذہ نے بھی این ٹی ایس سے ٹیسٹ کروانے پر اعتراض کیاتھاجس کے بعد جامعہ کراچی میں ایم فل؍پی ایچ ڈی کے داخلے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے تحت سینئر پروفیسرز پر مشتمل ایک کمیٹی کرتی تھی جبکہ داخلہ ٹیسٹ متعلقہ شعبوں کے تحت ان کے سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹیاں لیتی تھی۔

جامعہ کراچی،ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلیے این ٹی ایس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031