CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘جمہوریت کے اسباق پڑھائے جائیں نواز شریف کی دو ماہ میں پرائمری سے یونیورسٹی تک نصاب تبدیل کرنیکی ہدایت’

جمہوریت کے اسباق پڑھائے جائیں نواز شریف کی دو ماہ میں پرائمری سے یونیورسٹی تک نصاب تبدیل کرنیکی ہدایت

جمہوریت کے اسباق پڑھائے جائیں نواز شریف کی دو ماہ میں پرائمری سے یونیورسٹی تک نصاب تبدیل کرنیکی ہدایت

جمہوریت کے اسباق پڑھائے جائیں نواز شریف کی دو ماہ میں پرائمری سے یونیورسٹی تک نصاب تبدیل کرنیکی ہدایت

ٹی تک نصاب تبدیل کرنیکی ہدایت

انگریزی، اُردو ،مطالعہ پاکستان میں میڈیا ، اظہار رائے کی آزادی ، انتخابات، عدلیہ جیسے موضوعات شامل کئے جائینگے ، آئندہ سال نجی و سرکاری اداروں کے نصاب کا حصہ ہوں گےوزیراعظم نے تھر میں ہلاکتوں کا نو ٹس لے لیا، فوج کو خوراک اور ادویات فراہمی کی ہدایت، وزراء کے غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد، غیرملکی کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ، سیاسی رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کی مناسب مشاورت اور منظوری سے انگریزی، اردو اور مطالعہ پاکستان کے پرائمری سے لے کر یونیورسٹی لیول تک کے نصاب میں ترامیم کریں، اس کے لئے انہوں نے دو ماہ کا عرصہ دیا ہے ۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پرائمری،سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور یونیورسٹی کے نصاب میں ایسے باب شامل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن سے ملک کی ترقی اور شناخت میں جمہوریت کے کلیدی کردار کی اہمیت اجاگر ہو سکے ۔نصاب میں ایسی ترامیم کا کہا گیا ہے جن کے ذریعے طلبہ میں قومی اور بین الاقوامی تناظر کے تحت آئینی و جمہوری عمل اور لسانی، معاشرتی اور ثقافتی تفریق اور خصوصیات کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کی جائے ۔اس کے علاوہ آئینی جمہوریت کے حوالے سے طالبعلموں کے ذہن میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔نصاب میں ترامیم لانے کے لیے میڈیا کی آزادی ، آزادی اظہار رائے ، انتخابات اور عدلیہ جیسے موضوعات بھی شامل کرنے کو کہا گیا ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دو ماہ کا عرصہ دیا گیا ہے جس میں انھیں ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں، پبلشنگ اداروں کے ساتھ رابطہ کرنا ہوگا تاکہ اگلے تعلیمی سال کے لیے مضامین، تقاریر،اساتذہ کے لیے رہنما اصول اور انکی تربیت کے اہتمام سمیت غیر نصابی سرگرمیوں اور امتحانات کے لیے متعلقہ مواد کی تیاری کی جائے ۔ترمیم شدہ نصاب کو ملک کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اگلے تعلیمی سال میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس میں سرکاری اور نجی ادارے دونوں شامل ہیں۔دریں اثناء جاپان کی ڈیری مصنوعات تیار اور فروخت کرنے والی کمپنی کے چیئرمین اکیرو اونو نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے نہایت سازگار اور پرکشش مقام بنانے کے لئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے ۔ بنیادی منافع اعشاریہ (بی پی آئی)میں مسلسل اضافے کا رجحان طویل مدتی کاروباری روابط کار سمیت پرکشش سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ دریں اثناء وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے غیر ضروری ملکی دوروں پر پابندی عائد کر دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی وزارتوں کے امور پر توجہ مرکوز رکھیں اور کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نے تھر میں قحط سے ہونے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کو ضرورت مند متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات کی فوری فراہمی کی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ حکام سے متاثرہ خاندانوں کو دی جانے والی مالی امداد کی رپورٹ طلب کی ہے ۔ وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ نواز شریف

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031