CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘تعلیم’

اعلی تعلیم کیلئے وزیراعظم کے فیس معافی کےاعلان پر عمل نہیں ہوسکا

اعلی تعلیم کیلئے وزیراعظم کے فیس معافی کےاعلان پر عمل نہیں ہوسکا

اعلی تعلیم کیلئے وزیراعظم کے فیس معافی کےاعلان پر عمل نہیں ہوسکا

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی عدم دلچسپی کے باعث ایک سال قبل ملک کے پسماندہ علاقوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی سطح کے ضرورت مند طلبہ کیلئے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ فیس معافی کے اعلان پر تاحال عمل نہیں ہوسکا جبکہ ملکی طلبہ گزشتہ سال جون 2013ء کے بجٹ میں اعلان کردہ اسکیموں سے بھی تاحال استفادہ نہیں کرپائے اور نہ ہی ان اسکیموں کیلئے مختص کردہ رقم بھی استعمال میں لائی جاسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ سال جون2013ء میں اعلان کیا تھا کہ ملکی جامعات میں زیرتعلیم پسماندہ علاقوں بشمول صوبہ سندھ ،جنوبی پنجاب کے ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژن، بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے علاقہ جات بشمول مالاکنڈ، کوہستان اور ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت بلتستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کے طلباء و طالبات کی فیس معاف کرنے اور یہ فیس سرکار کی طرف سے جمع کرانے کی اسکیم متعارف کرائی تھی جبکہ اس دوران وزیر خزانہ کی جانب سے بھی متعدد اسکیم متعارف کرائی گئی تھیں تاہم ایچ ای سی ان اسکیموں پرتاحال عمل نہیں کراسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے چین کی معاونت سے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ ملکی جامعات کے طلباء و طالبات میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 28مئی کو اس سکیم کی پہلی کھیپ جو کہ 50 ہزار لیپ ٹاپ پر مشتمل ہوگی چین کی طرف سے ایچ ای سی کے حوالے کی جانی ہے تاہم دو دن رہ جانے کے باعث زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آرہے ہیں۔ اس تقسیم کی ذمہ داری وائس چانسلرز پر ہوگی جبکہ آخری کھیپ ستمبر 2014ء میں پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ملک کے پسماندہ علاقوں کے ایم اے ایم ایس سی،ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کے لیے فیسوں میں 100 فیصد کمی کی اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مذکورہ کلاسوں کے 30 ہزار طلبا و طالبات کو 40 ہزار روپے فیس معاف کی جانی تھی جبکہ اس منصوبہ پر ایک ارب 20 کروڑ روپے خرچ کیے جانے تھے تاہم فنڈز جاری ہونے کے باوجود اس اسکیم سے عام طلبہ کو سہولت میسر نہیں آسکی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر مختار نے جنگ کو بتایا کہ ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی اب ایک چینی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز 20 جون سے کرکے اگست تک مکمل کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پسماندہ علاقوں میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی سطح کے ضرورت مند طلبہ کے لیے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ فیس معافی کے اعلان کا معاملہ ہے اس میں 34 ہزار طلبہ کا ڈیٹا موصول ہوا تھا جس کی تصدیق کی وجہ سے میں تاخیر ہوئی لکین اب اس کا آغاز کردیا گیا ہے اور 28 جون تک اس کو مکمل کرلیں گے۔  

اعلی تعلیم کیلئے وزیراعظم کے فیس معافی کےاعلان پر عمل نہیں ہوسکا

گورنر پنجاب نے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا

گورنر پنجاب نے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا

گورنر پنجاب نے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا

صوبے کے جدید اسكولوں كو اپنے اداروں میں 10 فیصد غریب اور مستحق بچوں كے لئے كوٹہ مختص كرنے کے پابند ہوں گے، آرڈیننس فوٹو: فائل

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شرح خواندگی میں اضافہ كے لیے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا ہے جس کے مطابق 5 سے 16 سال کی عمر كے تمام بچے لازمی تعلیم حاصل كریں گے۔

نئے آرڈیننس كے تحت کسی بھی بچے کا پیدائشی سرٹیفكیٹ كے بغیر اسكول میں داخلہ نہیں ہوسکے گا، صوبے کا ہر اسكول طالب علم كو دسویں جماعت تک لازمی تعلیم دے گا اور دسویں جماعت سے قبل كسی طالب علم كو اسكول سے نہیں نكالا جائے گا۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسكول سے طالب علم كا نام خارج كیے جانے کی صورت میں اسكول كے سربراہ كو 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ بچوں كو اسكول سے اٹھانے كی صورت میں والدین کو بھی کسی طرح کی سركاری رعایت نہیں دی جائے گی۔

آرڈیننس کے مطابق صوبے کے جدید اسكولوں كو اپنے اداروں میں 10 فیصد غریب اور مستحق بچوں كے لئے كوٹہ مختص كرنے كا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کا جناح کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے ایم اے اور ایم ایس سی کرنے والے بے روز گار نوجوانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے اور یہ وظیفہ ماسٹرز کرنے والے ہر بے روز گار نوجوانون کو بغیر کسی سیاسی سفارش کے دیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031