CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘ترقی’

خواتین کی ترقی کے لئے اصلاحات , قوانین

خواتین کی ترقی کے لئے اصلاحات , قوانین

خواتین کی ترقی کے لئے اصلاحات , قوانین

خواتین کی ترقی کے لئے اصلاحات , قوانین بھی بدلیں‌گے

چائلڈ میرج ،جہیز ، دلہن کو دیئے جانیوالے تحائف ، گارڈین اینڈ وارڈ ایکٹ، نکاح نامہ، لینڈ ریونیو ایکٹ ،ٹھوس اثاثہ جات کی تقسیم کے قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں پیدائش رجسٹریشن فیس ختم ،ٹریڈ یونین کے عہدیداروں میں خواتین کی شمولیت لازمی ہوگی ، مزید 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے ،تقریب ، پنجاب اسمبلی میں خطابلاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے جامع اور دور رس اصلاحات پر مبنی ایک اور پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت قوانین میں موجود ہر وہ اقدام ختم کیا جا رہا ہے جو صوبہ پنجاب میں خواتین کی ترقی کی راہ میں حائل ہے ۔ وزیراعلیٰ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ پنجاب حکومت 8ارب روپے کی لاگت سے مزید 2لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کرے گی۔ وہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایوان اقبال میں تقریب اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا خواتین کی تر قی کے لیے اصلا حات کرنے کے علاوہ قو انین بھی بدلیں گے ۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت چائلڈ میرج ایکٹ ، جہیز اور دلہن کو دیئے جانے والے تحائف کے بارے میں ایکٹ، شادی بیاہ کی تقریبات کے بارے میں ایکٹ، گارڈین اینڈ وارڈ ایکٹ، موجودہ نکاح نامہ، پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ اور ٹھوس اثاثہ جات کی تقسیم کے قوانین میں ترامیم کر رہی ہے ۔ اس کے علاہ پنجاب میں خواتین کے حوالے سے صوبائی کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کے لئے چیئر پرسن کو بھی تعینات کر دیا گیاہے ، گھریلو ملازموں کے بارے میں جامع پالیسی لائی جا رہی ہے ، بچوں کی پیدائش پر رجسٹریشن فیس ختم کی جا رہی ہے ، جس سے بچیوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی ہو گی، خواتین کے تعلیمی اداروں میں صرف خاتون ٹھیکیدار ہی کینٹین چلا سکے گی، ٹریڈ یونین میں عہدیداروں کے طور پر خواتین کی شمولیت لازمی ہو گی، خواتین کے لئے ویٹرنری ٹریننگ کا پروگرام شروع کیا جائے گا، کارکنوں کی بیویوں کے لئے ٹیکنیکل ٹریننگ کا انتظام ہو گا، سکولوں کے نصاب میں مردوں اورخواتین کے درمیان مساوات پر مبنی اسباق شامل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاہم نے اپنے پیکیج میں ایسے پروگرام شامل کئے ہیں جو براہ راست خواتین کے مددگار ثابت ہوں گے ۔ ہم نے آنے والے دنوں میں خواتین کے لئے روزگار اور چھوٹے درجے پر تجارت کے مختلف مواقع پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواتین کی ترقی اور ان کی بہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا پاکستان کی قومی سلامتی اس کی معاشی سکیورٹی سے عبارت ہے اور اگر ہم واقعی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ملک بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی مکمل شرکت کو یقینی بنانا پڑے گا،انہیں ہراساں کرنے والے افراد کو عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔ کام والی جگہ پر کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنا ایک جرم ہے او را یسے افراد سے مجرموں جیسا ہی سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب ا سمبلی میں متفقہ طو رپر خواتین کی مناسب نمائندگی کا قانون منظور کیا گیا ہے جس پر میں اپوزیشن اور تمام معزز ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہااگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو خواتین کو بھر پور کردار ادا کرناہوگا،میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھروں میں بیٹھنا ان مریضوں کے ساتھ نا انصافی ہے جو ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتظر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا اسی ماہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے جبکہ چین نے ملتان روڈ پر اورنج لائن کے لئے 2ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے ہمارا پروگرام یہاں پر ریل چلانے کا ہے ۔انہوں نے کہا خواتین عملی میدان میں بھر پو ر شرکت کریں پنجاب حکومت ان پر ان کی آبادی کے تناسب یعنی 52فیصد سے زائد وسائل نچھاور کرے گی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پبلک افیئرز یونٹ کے ممبر سعود مجید کے والد چوہدری عبدالمجید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

خواتین کی ترقی کے لئے اصلاحات , قوانین

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031