CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Posts Tagged ‘آگے’

جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگا کر آگے بڑھنا ہو گا:شہباز شریف

جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگا کر آگے بڑھنا ہو گا:شہباز شریف

جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگا کر آگے بڑھنا ہو گا:شہباز شریف

 

انرولمنٹ مہم میں جس حلقے کا نتیجہ سب سے بہتر ہوگا اس کا ایم پی اے کابینہ میں شامل ہوگا ،بجٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کرینگے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،خطاب، چینی انرجی پلاننگ ورکنگ گروپ کے وفد،ارکان اسمبلی کی ملاقاتوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انرولمنٹ مہم کے تحت 31 مئی 2016 تک پنجاب کے سکولوں میں بچوں کے سوفیصد داخلے کو یقینی بنائیں گے ، یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے سب کو میدان عمل میں آنا ہوگا،جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگا کر آگے بڑھنا ہوگا،سوفیصد داخلے کے ہدف کو حاصل کرنے والے اضلاع کے اراکین اسمبلی کی بھرپورستائش کی جائے گی۔جس حلقے کا نتیجہ سب سے بہتر ہوگا وہاں کے ایم پی اے کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں رد و بدل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں سٹوڈنٹس انرولمنٹ مہم 2014 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا وسائل کی کمی نہیں تعلیم کی آج اگر ابتر صورتحال ہے تو اس کی بڑی وجہ لوٹ مار، کرپشن، عزم کی کمی، وسائل کا غلط استعمال اور احتساب کے موثر نظام کا نہ ہونا ہے ۔ شہباز شریف نے واضح کیا کہ لودھراں ہسپتال میں مشینری کی خریداری میں کرپشن کرنے والوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجوں گا۔قبل ازیں شہباز شریف نے بچوں کے داخلہ فارم پر دستخط کرکے سٹوڈنٹس انرولمنٹ مہم 2014 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے چین کے انرجی پلاننگ ورکنگ گروپ کے وفدنے ملاقات کی۔چینی وفد کی سربراہی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر زینگ یوکنگ کررہے تھے ۔وفد میں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن،کول ڈیپارٹمنٹ ،ریسرچ انسٹی ٹیوٹس،ایگزم بینک،چائنہ ڈویلپمنٹ بینک،سائینو شوئراورتوانائی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے ۔ملاقات میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت توانائی ،ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے منصوبوں پرتیزی سے پیش رفت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چینی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اورعوام کو معیاری اورجدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،یہ بات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہاہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے تحت زچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ شہبازشریف سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورن لیگ کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔جن میں ایم این اے نجف عباس سیال، محمد عارف چوہدری ،ایم پی اے محمد عون عباس، رانا جمیل حسن ، لیگی رہنما رانا اکرام ربانی اور برطانیہ لائرز ونگ کے چوہدری عنصر محمود شامل تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔وزیراعلیٰ نے رانا اکرام ربانی کو اینٹی کرپشن پنجاب کا وائس چیئرمین مقرر کردیا ۔ شہبازشریف نے ضلع راجن پور کے علاقے پچھادہ داجل میں گنداپانی پینے اورپانی کی کمی کے باعث زرعی اراضی تباہ ہونے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورمحکمہ زراعت کے صوبائی وزراء اورسیکرٹریز سے رپورٹ طلب کرلی ۔

جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگا کر آگے بڑھنا ہو گا:شہباز شریف

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031