CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts

Archive for the ‘URDU NEWS’ Category

ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی

تہران…ایران میں اپوزیشن سے منسلک گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی خبرایجنسی کیمطابق غلام رضاخوسراوی کا تعلق مجاہدینِ خلق تنظیم سے تھا۔انھیں 2010 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ملک کی فوجی تنصیبات کی تصاویرمجاہدین خلق کوفراہم کیں اور اس تنظیم میں بھرتی کے عمل اور مالی امداد کے لیے معاونت کی۔یہ تنظیم ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ خوسراوی کو 1997 میں حراست میں لیاگیاتھا۔

Source: ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی

جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی انوکھی کار

لندن …این جی ٹی …یوں تو آپ نے نت نئے ماڈلز کی ایسی گاڑیاں دیکھی ہی ہونگی جو بیٹھنے والے کی شان و شوکت میں اضافہ کر دیتی ہیں لیکن یقیناآپ نے ایسی عجیب و غریب گاڑی کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔برطانوی شخص نے تیار کی ہے ایسی منفرد اور انوکھی کارجو جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی ہے ۔اس انوکھی گاڑی کا اگلا حصہ ٹرین کی طرح جبکہ پچھلا حصہ جہاز کی مانند نظر آتاہے جس کی وجہ سے اسے دیکھنے والے دوبارہ دیکھے بنا نہیں رہتے۔انجن سے دھویں کے بجائے آگ کے شعلے چھوڑنے والی کار کو اس کے مالک نے کئی دنوں کی محنت سے تیار کیا ہے لیکن اسے بیچنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں۔

Source: جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی انوکھی کار

بجٹ کی آمد آمد،عوام کسی خوش فہمی کا شکار نہیں

اسلام آباد…بجٹ کی آمد آمدہے،عوام کسی خوش فہمی کا شکار نہیں۔کہتے ہیں، کسی ایک چیز کی قیمت بڑھی توتمام اشیاء پہنچ سے باہرہو جائیں گی۔3 جون،وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کا دن،عوام کی نظریں بھی اس بجٹ پر،عوام دوست بجٹ کے حکومتی دعوے اپنی جگہ،مگر لوگ کہتے ہیں وہ کسی خوش فہمی کا شکار نہیں۔لاہورکے اتوار بازاروں میں خریداروں کاکہناتھاکہ غریب بھوکا ہی رہے گا۔تنخواہوں میں معمولی اضافے سے فرق نہیں پڑے گا۔ریلیف دینا ہے تو قیمتیں کنٹرول میں رکھیں۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی اتواربازاروں کا دورہ کر رہے تھے،جیو نیوزنے پوچھاتو کہنے لگے کہ بجٹ ترقیاتی ہو گا۔

Source: بجٹ کی آمد آمد،عوام کسی خوش فہمی کا شکار نہیں

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2016
M T W T F S S
« Sep    
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031