CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts
output_ehhkRg

پنجاب میں آج سے تمام اسکول کھل جائیں گے

پنجاب میں آج سے تمام اسکول کھل جائیں گے

edu news

مطالبات تسلیم ہونے کے بعد آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے پنجاب بھر میں آج سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا تاہم کئی بڑے اسکول سسٹمز نے یکم فروری کو اسکول کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔
پنجاب میں اسکولوں کی بندش اور اب کھولنے کے معاملات پر مذاکرا ت اوریقین دہانیوں کے بعد بالآخر حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں پرائیویٹ اسکول مالکان کے تحفظات کو دور کر کے انکے مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ درج مقدمات میں کوئی کارروائی نہیں ہو گی اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کیس ٹو کیس جائزہ لیکر انکو ختم کرے گی۔ اداروں کے تقدس کو برقرار رکھا جائے گا۔ حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد پرائیویٹ اسکولز کے ادیب جاودانی اور کاشف مرزا گروپس نے یکم فروری کو اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم بیکن ہاؤس، سٹی سکول، ایل جی ایس، لاکاس، لرننگ الائس اور دوسرے بارہ بڑے اسکول سسٹمز نے یکم فروری کو اسکول کھولنے سے انکار کرتے ہوئے والدین کو اسکولوں کی بندش کے ایس ایم ایس بھجوا دئیے ہیں۔ ترجمان طبریز بخاری کا کہنا ہے کہ سینئر منیجمنٹ حکومتی نوٹیفکیشن کا جائزہ لیکر آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی جبکہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اسکول مالکان کے تحفظات دور کر دئیے ہیں اور اب یکم فروری کو تمام سکول کھلیں گے۔ حکومت پنجاب نے چھبیس جنوری کو اکتیس جنوری تک کے لئے رات گئے فیصلہ کر کے اسکول بند کر دئیے تھے جس کے بعد حکومت اور پرائیویٹ اسکولز میں سکیورٹی معاملات پر تنازعات پیدا ہوئے تھے۔

Leave a Reply

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
February 2016
M T W T F S S
« Jan   Mar »
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
29