CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts
output_ehhkRg

حکومت ٹریفک پولیس میں 6 ہزار بھرتیاں کرے گی

حکومت ٹریفک پولیس میں 6 ہزار بھرتیاں کرے گی

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس میں بھرتیاں بھی کریں گے ۔ بلٹ پروف جیکٹ بھی دیں گے اور جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

کراچی: کراچی کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عوام کی خدمت کی ہے ۔ پیپلز پارٹی کبھی شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتی ۔ حکومت ٹریفک پولیس میں 6 ہزار بھرتیاں بھی کرے گی ۔ جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی دے گی ۔ سندھ پولیس میں کوئی دھڑے نہیں اور نہ ہی کراچی آپریشن متاثر ہوا ہے ۔ پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹیاں اپنا کام کر رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر پڑھے لکھے جوانوں کی بھرتی کیا جائے ۔ لاہور میں ٹریفک کا نظام سٹی وارڈنز نے بہتر انداز میں سنبھالا ہے۔ تقریب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اعلیٰ پولیس افسران نے انعامی رقم تقسیم کی۔

Leave a Reply

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
February 2016
M T W T F S S
« Jan   Mar »
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
29