CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts
output_ehhkRg

خاندانوں میں 40 ارب کے بلا سود قرضے تقسیم کریں گے, شہباز شریف

خاندانوں میں 40 ارب کے بلا سود قرضے تقسیم کریں گے, شہباز شریف

فلاح عامہ کے پروگراموں کی مخالفت کرنیوالے اپنا کام کرتے رہیں ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ، وزیرا علیٰ,ایسا وقت ضرور آئیگا جب امداد دینے والے ہونگے لیکن لینے والا کوئی نہ ہوگا،چیک تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب
لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ’’ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ بے روزگاری اورغربت میں کمی لانیکا(صفحہ6بقیہ نمبر18) انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت گزشتہ چند برس کے دوران17 ارب روپے کے بلاسود قرضے ساڑھے 8 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اوریہ خاندان محنت کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوچکے ہیں جبکہ آج پنجاب بھر میں 25 ہزا رافراد کوایک ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے ہیں اورآئندہ تین برسوں میں 20 لاکھ خاندانوں میں 40 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کر کے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ۔دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جو غریب قوم کے اربوں روپے قرضوں کی صورت میں ہڑپ کر کے اشرافیہ کہلاتے ہیں۔فلاح عامہ کے پروگراموں کی مخالفت کرنیوالے اپنا کام کرتے رہیں ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاریخی بادشاہی مسجد میں‘‘وزیراعلیٰ خودروزگار سکیم’’ کے تحت بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر مردوں اور خواتین میں بلاسودقرضوں کے چیک تقسیم کیے ۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج تاریخی بادشاہی مسجد میں ایسے محب وطن اورعظیم پاکستانی موجود ہیں جووطن عزیز کی ترقی کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاایک طرف کرپشن اورقرضے ہڑپ کرنیوالے ہیں ، غریب قوم کی محنت کی کمائی قرضوں کی شکل میں لوٹنے والوں کے پاس آج بھی بنگلے ،گاڑیاں اورکارخانے موجود ہیں لیکن انہوں نے اربوں ،کھربوں روپے کے قرضے معاف کرا کے وطن عزیز کی کشتی کو ڈبویا ہے ، قومی معیشت کو تباہ و برباد کیا ہے اور ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا ہے ۔لیکن دوسری طرف بلاسود چھوٹے قرضے حاصل کرنیوالے عظیم پاکستانی ہیں جوملک کو مضبوط بنانے کی تڑپ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا انشا اﷲ ایسا وقت ضرور آئیگا جب امداد دینے والے تو موجود ہونگے لیکن لینے والا کوئی نہ ہوگا۔اگر ترقی یافتہ ممالک محنت سے ایسا کرسکتے ہیں تو ہم بھی کسی سے کم نہیں ۔معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج بہت مبارک دن ہے جب لوگوں کی بڑی تعدا دکو روزگار کیلئے بلا سود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں اورمیں اس شاندار پروگرام پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اوراخوت تنظیم کے ڈاکٹر امجد ثاقب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیراعلیٰ سے گزشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ شہبازشریف گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان کی رہائش گاہ پر گئے اور والدہ کے انتقال پر ان سے اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف

Leave a Reply

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
January 2016
M T W T F S S
« Dec   Feb »
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031