CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts
output_ehhkRg

ضابطۂِ اخلاق برائے مانیٹرنگ تعلیمی ادارہ جات

ضابطۂِ اخلاق برائے مانیٹرنگ تعلیمی ادارہ جات

ضابطۂِ اخلاق برائے مانیٹرنگ تعلیمی ادارہ جات
(Code of Conduct for Monitoring)
وزیرِ اعلی پنجاب کے تعلیمی اصلاحی پروگرام پر مؤثر عمل درآمد اور نگرانی کے لیے آزادانہ مانیٹرنگ کا نظام موجود ہے جس کا مقصد سکولوں کی پراگریس براہِ راست مانیٹر اور رپورٹ کرنا ہے۔ مانیٹرنگ سے منسلک عملہ محکمۂِ تعلیم سے اس طور پر وابستہ ہے کہ اپنے فرائض کے ضمن میں غیر جانبدارانہ طور پر تعلیمی اداروں کی روزمرہ کی کارکردگی کا مشاہدہ عمل میں لایا جائے۔ M&EAs کے فرائض میں رپورٹنگ تو شامل ہے۔ جوابدہی کا اختیار ضلعی حکومت اور محکمۂِ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے پاس ہے۔
مانیٹرنگ کے مقاصد کے لیے درج ذیل ضابطۂِ اخلاق وضع کیا گیا ہے
(الف) M&EAs صاحبان کے فرائض
ڈیوٹی کے ضمن میں سب سے پہلے تعلیمی اداروں کے سربراہ سے رابطہ کریں اور معلومات کے حصول کے لیے اپنی شناخت/تعارف کرائیں۔ تمام معلومات کے حصول کے لیے سربراہِ ادارہ یا اس کے مقرر کردہ نمائندے کی بھی معاونت حاصل کریں۔ زنانہ تعلیمی اداروں میں اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ سربراہِ ادارہ کے دفتر میں داخل ہونے سے قبل اپنی آمد کی اطلاع کریں۔ ہر M&EA کے پاس تعارفی کارڈ موجود ہو۔
براہِ راست کلاسز میں جانے سے احتراز کریں۔
M&EAs صاحبان کا رویہ سربراہِ ادارہ/اساتذۂِ کرام کے ساتھ عزت و احترام کی بنیاد پر ہو۔ نیز لڑکیوں کے سکولوں کے وزٹ کے دوران اساتذہ و طالبات کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں۔ خاص طور پر پردے کا احترام ملحوظِ خاطر رکھیں۔
مجوزہ معلومات ٹیبلٹ میں صحیح اندراج کر کے Online بھیجنے سے پہلے متعلقہ سربراہِ ادارہ کو دکھا لیں۔
ٹیبلٹ میں اندراج شدہ معلومات سے ہٹ کر سکول کے امور میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہ ہے اور نہ ہی ادارے کے انتظام و انصرام کے معاملات میں مشاورت یا مداخلت کرنے کے مجاز ہیں۔
تعلیمی اداروں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب کے مقرر کردہ اوقاتِ مدرسہ کے دوران ہی مدارس میں جائیں۔
سکول کے ریکارڈ میں کسی بھی جگہ کوئی اندراج نہ کیا جائے اور اگر ناگزیر ہو تو اپنی موجودگی میں سربراہ سے کروایا جائے۔
کلاس رومز میں بچوں سے تمام معلومات استاد یا سکول سربراہ کی موجودگی میں حاصل کریں۔
سرکاری طور پر دی گئی موٹر سائیکل کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
تعلیمی اداروں کے اندر اساتذہ کی Meeting بلانے کے مجاز نہ ہیں۔
ٹیبلٹ میں درج شدہ معلومات کے علاوہ اساتذہ، طلبا و طالبات کے کسی ذاتی معاملہ کی نشان دہی کی قطعاً اجازت نہ ہے۔ نیز سربراہِ ادارہ، اساتذۂِ کرام اور طلبا و طالبات کے لباس، وضع قطع اور تراش وغیرہ پر اظہارِ رائے سے گریز کریں۔
(ب) سربراہانِ ادارہ جات کے فرائض
M&EAs صاحبان کو درست/صحیح معلومات فراہم کریں۔ معلومات کی فراہمی میں ذمہ داری سے کام لیا جائے اور حقائق کے اخفا سے اجتناب برتا جائے۔
سکول میں تمام سٹاف (تدریسی و غیر تدریسی) کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی دستیاب ہونی چاہیے۔
سکول میں SMC فنڈ، فروغِ تعلیم فنڈ، رجسٹر حاضری، مفت کتابوں کا ریکارڈ اور رجسٹر داخلہ/خارجہ ہر وقت مکمل حالت میں موجود ہوں۔ اگر سربراہِ ادارہ بوجوہ سکول میں موجود نہ ہے تو وہ جاتے ہوئے تمام ریکارڈ اپنے نائب انچارج کے سپرد کر کے جائے۔ M&EAs کے معائنہ جات کے دوران تمام تر ریکارڈ میسر ہو۔
سربراہانِ ادارہ جات ٹیبلٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق تمام تر سرکاری ریکارڈ دکھانے کے پابند ہوں گے۔
سربراہانِ ادارہ جات مانیٹرنگ کے عمل کو خوشگوار بنائیں۔

Leave a Reply

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
November 2015
M T W T F S S
« Oct   Dec »
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30