CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts
output_ehhkRg

’پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب‘‘پروگرام کا آغاز

’پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب‘‘پروگرام کا آغاز

’پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب‘‘پروگرام کا آغاز ، وزیراعلیٰ نے ایک سکول اپنانے کا اعلان کر دیا وزرا ‘ بیوروکریٹس بھی سکول ذمہ لینگے،غریب بچوں کیلئے اچھی تعلیم کے دروازے کھول دیئے :خطاب

لاہور)وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سکولز ریفارمز روڈمیپ کے نئے مرحلے ’’پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2018 تک صوبہ پنجاب کاہربچہ سکول جائیگا۔نئے مرحلے کے تحت سکولو ں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو امتحانی سوالات کے 85 فیصد درست جوابات دینا ہونگے جس سے معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کے دیہی علاقے میں ایک سکول اپنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سکول کے معاملات کی نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ گاہے بگاہے دورہ بھی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وزرا، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، مختلف محکموں کے سربراہ، کمشنرز، آر پی اوز ، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز بھی اسی طرح ایک ایک سکول اپنائینگے ۔ وہ گزشتہ روز ایوان اقبال میں محکمہ تعلیم پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ کے نئے مرحلے ‘‘پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب’’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے 2 بچوں کے داخلہ فارم پر دستخط کرکے داخلہ مہم برائے سال 2015-16 کا باقاعدہ آغاز کیا اور بچوں کو کتابیں ، بیگ اور سٹیشنری بھی دی۔تقریب میں وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر، صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر، ڈونرز اداروں کے نمائند وں، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، تعلیمی اداروں کے سربراہان، دانشوروں، کالم نگاروں، ماہرین تعلیم، اساتذہ، والدین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے حوالے سے ایک اہم اور غیر معمولی دن ہے ، معیاری تعلیم صرف اشرافیہ کی میراث نہیں ہر بچے کا حق ہے ۔ پنجاب حکومت نے دانش سکولز قائم کرکے معیاری تعلیمی سہولیات کے دروازے غریب خاندانوں میں آنکھ کھولنے والے بچوں کیلئے کھول دیئے ہیں۔ دانش سکولز سسٹم پر ایسے افراد تنقید کر تے رہے جنہوں نے خود پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے وطن عزیز کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اس مقصد کیلئے جتنے وسائل درکار ہوں گے فراہم کریں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت 16 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ پنجاب میں سفارش، رشوت، کرپشن، دھونس اور دھاندلی کے کلچر کو دفن کر دیا ۔ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کا واحد راستہ تعلیم ہے ۔تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے سٹال پر عوام کا خصوصی رش رہا۔شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام پیف سٹال پر لوگوں کی رہنمائی کے لئے معلوماتی کتابچوں کی فراہمی کے علاوہ انہیں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے بارے میں معلوماتی فلمیں بھی دکھائی گئیں ۔دوسری جانب پیف کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلع چکوال میں 43 پارٹنر سکولوں میں 70 ہزار نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود، سیکرٹری تعلیم عبدالجبار شاہین اور ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر نے پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ کے نئے مرحلے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے قیام کی سمری کی منظوری دے دی۔ نئی یونیورسٹی کے قیا م کا بل پنجاب اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔دریں اثنا وزیراعلٰی کی زیرصدارت ٹیکس ریفارمز روڈمیپ کے مجوزہ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ریفارمز روڈمیپ کی طرز پر ٹیکس ریفارمز روڈمیپ کا پروگرام وضع کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لا کر صوبے کے وسائل میں خاطرخواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گورنر ہاؤس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے جسٹس منظو راحمد ملک کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Leave a Reply

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
March 2015
M T W T F S S
« Feb   Apr »
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031