CLICK HERE FOR VARIOUS NEW JOBS 
CLICK HERE FOR VARIOUS EDUCATIONAL NEWS 
CLICK HERE FOR NEW SCHOLARSHIPS 
CLICK HERE FOR ADMISSION NOTICES 
Click And Follow On Google+ To Get Updates
Please Wait 10 Seconds... OR You CanSkip

ADMISSION NOTICES
Scholarships

Scholarship-300x291

BUDGET 2014-15
budget_2014-2015
New Date Sheets
VU SOLVED ASSIGNMENTS
Recent Posts
output_ehhkRg

کمپیوٹرکے حصے Computer Components

کمپیوٹرکے حصے  Computer Components

سوال نمبر-: 1 کمپیوٹر کے کتنے لائنز یا فیلڈ ہیں۔مثالیں دیکر بیان کریں۔
یا کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں فرق بیان کریں۔ یا کمپیوٹر سسٹم کو کتنے حصوں میں تقسیم کیاگیا ہیں۔
جواب -: کمپیوٹر سسٹم کی اپنی سائز ، شکل، سپیڈ، کارکردگی، اہلیت، قیمت اور اطلاقات کے لحاظ سے بہت سی قسمیں ہوتی ہیں ۔ ایک کمپیوٹر سسٹم کو ہم دو خاص حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔جن کو رڈ ویئر اور سافٹ ویئر کہا جاتاہے۔
کمپیوٹر ہارڈ ویئر (Computer Hardware) -: کمپیوٹر کے کل پُرزے کو ہارڈ ویئر کہتے ہیں۔ یعنی ایسے وآلات جِسے ہم ہاتھوں کے ذریعے چھو سکتے ہیں جو وزن رکھتے ہو، جگہ گھرتے ہو، اور ٹھوس حالت میں ہو ہارڈ ویئر کہلاتے ہیں۔ مثلاً کی بورڈ ، ماؤس، سی پی یو ، مانیٹر ، پرینٹر ، سکینر اور سپیکر، ماڈیم وغیرہ۔
کمپیوٹرسافٹ ویئر (Computer Software) -: کمپیوٹر کے پروگرامز جس کی ہارڈویئر کو چلانے کیلئے ضرورت پڑتی ہے۔ سافت ویئر کہلاتے ہیں۔یعنی ہدایات کا وہ سیٹ جسکے ذریعے کمپیوٹر کو بتایا جاتا ہے کہ اس نے کیا کرناہے۔مثلاً ڈوس ، ونڈوز ، ایم ایس آفس ، ان پیج وغیرہ۔ کمپیوٹر سافٹ ویئر کو مزید سسٹم سافٹ ویئر اور اپلی کیشن(اطلاقی) سافٹ ویئر میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
-:(a) سسٹم سافٹ ویئر : ایک کمپیوٹننگ سسٹم کے آپریشن کو کنٹرول کرنے کے لئے کچھ فنکشنز ڈیزائن کیے جاتے ہیں ۔ پروگرام کا وہ سیٹ جو کہ ان فنکشنز کی تعمیل کرواتا ہے سسٹم سافٹ ویئر کہلا تا ہے۔یہ ایک عام پروگرام ہے جو کہ استعمال کنندہ کو اپنا اطلاقی پروگرام لکھنے میں مدد کرتاہے اور اس کے بغیر کمپیوٹر سے رابطہ قائم کرنا ممکن نہیں ہے
-:(b) اپلی کیشن یا اطلاقی سافٹ ویئر : وہ تیا ر شدہ پیکیجیز یا پروگرامز جو کہ سسٹم سافٹ ویئر میں لکھے جاتے ہیں یا استعمال کئے جا تے ہیں۔ مثلاً ورڈ پرسیسر، سپریڈ شیٹس ، ڈیٹا منجمنٹ سسٹم ، ڈرافٹنگ اور کمیونیکیشن پیکیجز وغیرہ اطلاقی سافٹ ویئر کی چند مثالیں ہیں۔
سوال نمبر -:2 ایک ڈیجیٹل کمپیوٹر کتنے حصوں پرمشتمل ہوتا ہیں؟ یا کمپیوٹر کے اہم یونٹس پر نوٹ لکھئے۔
جواب -: عام طور سے ایک ڈیجیٹل کمپیوٹرمندرجہ ذیل چار اہم یونٹس پر مشتمل ہوتاہیں :
-:1 ان پُٹ یونٹ : 2 آؤٹ پُٹ یونٹ۔ -:3 کنٹرول پروسیسنگ یونٹ -:4 میموری یونٹ(Auxiliary)۔
-:1 ان پُٹ یونٹ -:(Input Unit) ایسے آلات جس کے ذریعے سے ہم کمپیوٹر کو ڈیٹا یا معلومات فراہم کرتے ہیں ان پُٹ یونٹ کہلاتا ہے۔
مثلاکی بورڈ ‘ ماؤس ‘ جوئے سٹک ‘ لائٹ پین ‘ سکینر ‘ سکنڈری سٹوریج ڈیوائسز جیسے فلاپی ڈسک و میگنٹک ٹیپس اور مائیک وغیرہ۔ ان پٹ یونٹ یوزر اور مشین کے درمیان انٹرفیس کا کا م کرتاہے۔
-:2 اؤٹ پُٹ یونٹ -:(Output Unit) یہ بھی ان پٹ یونٹ کی طرح یوزر اور مشین کے درمیان انٹر فیس مہیا کرتا ہے۔اور یہ سی پی یو سے
بائنری بیٹس کی صورت میں ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اور گرافیکل ‘ آڈیو اور ویژول کی صورت میں منتقل کر کے یوزر کوڈسپلے کرتاہے۔
مختصر یہ کہ کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔آؤٹ پُٹ یونٹ کہلاتا ہے۔مثلاً مانیٹر ‘ پرنٹرز ‘ پلا ٹرز ‘ سپیکر ‘ سی ڈیز ‘ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔
-:3 سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) -: سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) کمپیوٹر کے میموری سسٹم یونٹ کے اندرونی حصہ میں نصب ہوتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتاہے۔ یہ سسٹم کے اندر ہونے والے تمام حسابی ‘ اینالیٹیکل اور لاجیکل فنکشنز کی تکمیل کرتاہے ان کو تین اہم حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
-:1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) ۔ -:2 کنٹرول یونٹ (CU) -: 3 مین میموری(Main Memory) ۔
-:4 مین میموری یونٹ-: مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج یا (Auxiliary) سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔سٹوریج کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں RAM , DRAM , SRAM , ROM , PROM , , MROM , EPROM , EEPROM شامل ہیں۔
سوال نمبر-:3 CPU کی تعریف کیجیے ؟ اور اس کے اہم کاموں کو بیان کیجیے۔
جواب -: سنٹرل پروسیسنگ یونٹ(CPU) کمپیوٹر کے میموری سسٹم یونٹ کے اندرونی حصہ میں نصب ہوتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتاہے۔ یہ سسٹم کے اندر ہونے والے تمام حسابی ‘ اینالیٹیکل اور لاجیکل فنکشنز کی تکمیل کرتاہے۔ کمپیوٹر کو فراہم کردہ پروگرام کے مطابق CPU کام کرتاہے۔یہ ڈیٹا کو پروسیس کرتاہے۔ اورحاصل شدہ نتائج کو آؤٹ پُٹ یونٹ کو مہیا کر دیتاہے۔ یہ کمپیوٹر کا سب سے پیچیدہ اور طاقتور حصہ ہوتاہے۔ CPU الیکٹرانک سرکٹس سے بنے ہوئے دو سب یونٹس پر مشتمل ہوتاہے۔ :(1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) یا پروسیسنگ یونٹ :(2 کنٹرول یونٹ
-:1 ارتھ میٹک اینڈ لاج یونٹ(ALU) -: یہ مختلف ارتھ میٹک اور لاجک امور جیسے تفریق، ضرب ، تقسیم اور لاجک مقابلے کنٹرول یونٹ کی ہدایت کے مطابق بائینری سسٹم میں عددی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کرتاہے۔ اور نتائج کنٹرول یونٹ کو منتقل کر دیتا ہے
-:2 کنٹرول یونٹ -:(CU) یہ CPU کا سب سے اہم حصہ ہے۔ کیونکہ یہ کمپیوٹر کے دوسرے تمام یونٹس کے کا م کو کنٹرول کرتاہے۔اور ان میں باہمی رابطہ قائم رکھتاہے۔ یہ ان پٹ اور آؤٹ پٹ آلہ جات کے علاوہ سٹوریج کے آلہ جات کو بھی کنٹرول کرتاہے۔
سنٹرل پروسیسنگ یونٹ (CPU) کے کام درج ذیل ہیں :
-:(1 یہ ان پٹ سے ڈیٹا اور ہدایات کو موصول کرتاہے۔ -:(2 یہ ہدایات اور ڈیٹا کو اصل یا معاون میموری میں سٹور رکھتا ہے۔ اور بوقت ضرورت ان کو فراہم کردیتا ہے۔ :(3 ہدایات کو سمجھ کر ان کی تعمیل کے لیے متعلقہ یونٹس کو کمانڈز دیتا ہے۔-:(4 ALU میں تمام ارتھ میٹک اور لاجک امور کی تکمیل کرتا ہے -:(5 تمام دوسرے یونٹس کے کام کو کنٹرول کرتاہے اور ان کے کاموں میں باہمی ربطہ پیدا کرتا ہے۔ :(6 CPU بوقت ضرورت آؤٹ پٹ یونٹ کو نتائج فراہم کرتا ہے۔

سوال نمبر -:4 کمپیوٹر سٹوریج (کمپیوٹر میموری)سے کیا مراد ہے؟ انکو کتنے کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
یا مین میموری او ر سیکنڈری میموری سے کیا مراد ہے ؟
جواب -: کمپیوٹر سٹوریج جس کو کمپیوٹر میموری بھی کہا جاتاہے اصل میں ایک الیکٹرانک فائل ہوتی ہے جس میں کہ ہدایات اور ڈیٹا وقت ضرورت تک کیلئے محفوظ کر دیئے جاتے ہیں ۔ کمپیوٹر سٹوریج کو دو کلاسز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مین سٹوریج یا مین میموری اور سکنڈری سٹوریج یا سکنڈری میموری ۔
-:1 مین میموری (Main Memory) : مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔سٹوریج کی مختلف قسمیں دستیاب ہیں جن میں RAM , ROM , PRUM , EPRUM , EAPRUM شامل ہیں۔
-:2 سیکنڈری میموری-: (Secondary Memory) سیکنڈری میموری ی کو معاون سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ یہ مین سٹوریج کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہییہ میموری معلومات کی ایک بڑی مقدار سٹور کر لیتی ہے۔ اس کو آگزیلری یا ماس سٹوریج بھی کہتے ہیں۔مقناطیسی ڈسک ،مقناطیسی ٹیپ اسکی مثالیں ہے۔ سیکنڈری سٹوریج کی دو اقسام ہیں۔ سیقوئینشل ایکسیس اور ڈائرکٹ ایکسیس ۔
سوال نمبر-:5 خالی جگہ پُر کریں۔ (باب نمبر1 اور باب نمبر2 کے خالی جگہیں)
-:1 یونی وئک (NNIVAC) کا تعلق پہلے دور سے تھا۔ -:2 ڈیفرینس انجن کو چرلس بابیج نے 1822 ء میں ایجاد کیا ۔
-:3 ABACUS کو Soroban , Swanpan بھی کہتے ہے -:4 بلیز پاسکل نے 1642 ء میں پہلی حسابی مشین (Pascaline) ایجاد کیا ۔
-:5 بناوٹ کے لحاظ سے کمپیوٹر کے تین اقسام ہیں۔ -:6 FORTRAN کمپائلر کو Translationکے لئے استعمال کرتا ہے۔
-:7 ڈیجیٹل کمپیوٹر کے چار اقسام ہیں ۔ -:8 سُپر کمپیوٹر ایک تیز ترین کمپیوٹر ہے

Leave a Reply

ALL NEW RESULTS
Educational News

Updated Educational News

Categories
POSTS BY DATE
December 2014
M T W T F S S
« Nov   Jan »
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031